اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار

23 Jan 2025
23 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پولیس نے دفاتر اور دکانوں پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سالا بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جو دکانوں اور دفاتر کو جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ دونوں ملزمان آپس میں سالا بہنوئی ہیں۔

ملزمان سالا اور بہنوئی علی الصبح 4 سے 8 بجے کے دوران وارداتیں کرتے تھے ۔

ملزمان نے 4 ماہ قبل گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعہ کی  فوٹیج میں دکاندار سے ہاتھا پائی اور فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایک اور فوٹیج میں بھی ملزمان کو دفتر جاتے شہری سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان داؤد اور سنی مسیح سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فون اور چوری شدہ 125سی سی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے