23 Jan 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اس کے علاوہ بہاولنگر، بہاولپور ،ملتان،رحیم یار خان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
