اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورایئرپورٹ: مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کرکے پولیس کے حوالے

23 Jan 2025
23 Jan 2025

(ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔

اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران سکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا ۔

تھانہ سرورروڈ میں مسافر شان صادق کیخلاف 13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے پر مسافر نہیں دکھا سکا، ملزم شان صادق کے مطابق گولیاں والد کے لائسنس پر خریدی گئیں، مسافر شان صادق لاہور سے قطر ایئر ویز کی پرواز 621 سے دوحہ جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر دوحہ میں قطر ایئر لائن میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ، غلطی سے والد کے لیب ٹاپ بیگ میں گولیاں موجود تھیں جس کا مسافر کو علم نہ تھا۔

مسافر اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے گزر گیا امیگریشن کائونٹر سے بھی گزر گیا، آخری کاؤنٹر سے اے ایس ایف نے دوبارہ چیکنگ پر گولیاں برآمد کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے