اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا رنڈی رونا،روہت شرما کی پاکستان آمد میں خلل ڈال دیا

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئنز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل لاگو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا اب نیا تنازع کھڑا کرنے کیلئے اپنے کپتان روہت شرما کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے ایونٹ بھی دبئی میں کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کو ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والے دونوں ایونٹس کو دبئی منتقل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما شریک ہوسکیں۔اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کیپٹنز میٹ، پریس کانفرنس اور افتتاحی تقریب کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام ہٹانے پر پھٹکار کھا چکا ہے۔

بھارتی بورڈ نے میچز کو ہائبرڈ ماڈل پر کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی مسائل ہیں کیونکہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان میں نہیں کھیل ،تاہم اس معاملے پر آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے