اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 4 گواہان کی شہادتیں قلمبند

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 4 گواہان کی شہادتیں قلمبند کر لی گئیں، عدالت نے وکیل مشعال یوسفزئی کو معطل لائسنس کے باوجود پیش ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشعال یوسفزئی معطل شدہ لائسنس کے باوجود پیش ہوئیں جس پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ مشعال یوسفزئی عدالت کو اپنے دفاع میں مطمئن نہیں کر سکیں، وہ پروفیشنل مس کنڈکٹ کی مرتکب ہوئی ہیں، وضاحت کریں کہ جعل سازی پر کیوں نہ آپ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر مشعال یوسفزئی سے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں دوران سماعت استغاثہ کے مزید چار گواہان کی شہادت قلم بند کی گئی، خیال رہے مقدمہ میں مجموعی طور پر 9 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت ہفتہ 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے