اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے، جواب کیلئے 7 دن ہیں: بیرسٹر علی ظفر

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ہیں، جواب کیلئے ان کے پاس 7 دن ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں بیرسٹر علی ظفر  نے سینیٹر محمد ہمایوں مہمند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے معاملے میں این سی اے نے شک کی بنیاد پر انکوائری شروع کی، این سی اے نے پیسے کو ڈی فریز کر دیا، یو کے قانون کے مطابق اگر پیسہ چوری کا ہو تو ڈی فریز نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور برطانوی کورٹ نے بھی کہا کہ یہ پیسہ چوری کا نہیں، نیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کابینہ نے پیسے ڈی فریز کرنے کا کہا ہے، حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ہیں انہوں  نے7 دن میں جواب دینا ہے، حکومت نے جواب نہ دیا تو مذاکراتی میٹنگ نہیں ہو گی۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر  نے بتایا پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کیخلاف کیس نہیں بنتا، برطانوی کورٹ کو بتایا گیا کہ پیسے سے متعلق کوئی شکوک و شبہات نہیں، پورے کیس کی عمارت جو کھڑی ہے، وہ یہ کہ پیسہ چوری کا ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کابینہ کے فیصلے سے پہلے آیا، پیسہ این سی اے نے 2018 میں منجمد کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے