اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا آئندہ ماہ سے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم کے نفاذ کا اعلان

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انتظامیہ نے فروری سے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، ایف بی آر افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ایف بی آر افسران نے نئے سسٹم کے نفاذ کو من پسند افراد کو نوازنے کی کڑی اور لڑانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ایف بی آر افسران اور انتظامیہ میں اختلافات سے ملکی ٹیکس اہداف متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ریونیو ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم میں خامیاں افسران کیخلاف استعمال ہونگی، کچھ کو اے اور باقی افسران کو بی، سی، ڈی یا ای کیٹیگری دینا بددیانتی کے مترادف ہے، کسی اور سروس گروپ میں افسران کی قابلیت جانچنے کیلئے ایسا سسٹم نہیں ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ سسٹم سے ان لینڈ ریونیو سروس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی توہین ہو گی، سسٹم میں موجود ریٹنگ سے افسران کے درمیان اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچے گا، ان لینڈ ریونیو سروس کو تباہ کرنے کیلئے افسران کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔

ریونیو ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس طرح ایف بی آر کی مجموعی کارکردگی اور ریاستی محصولات کی وصولی پر بھی منفی اثر پڑے گا، سسٹم کے متعارف ہونے سے ایف بی آر کی ساکھ کو بھی مزید نقصان پہنچے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے