اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹروے پر نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(حریم جدون ) موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 14 پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ کر ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہے، کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

موٹروے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ایم 14 بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا، ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان کی قیمت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے