اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز انڈسٹری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) ملک میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) انڈسٹری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) حکومت کو اپنی بھرپور معاونت پیش کر رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای وی پالیسی کا نفاذ، پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے دور کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ وزیر صنعت و پیداوار  نے 2030ء تک 10,000 ای وی چارجنگ سٹیشنز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ای وی چارجنگ سٹیشنز کے بجلی کے نرخوں میں 44 فیصد کمی، ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کیلئے 90 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، چینی کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ای وی فیکٹری کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

نئی الیکٹرک گاڑیاں 300 کلومیٹر تک ایک چارج پر سفر کرنے کی صلاحیت رکھیں گی، حکومت کی جانب سے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی نئی ریگولیشنز سے پاکستان کے ماحولیاتی توازن میں بہتری کی توقع ہے۔

ای وی کی جانب منتقلی سے اربوں ڈالر کی بچت متوقع ہے، ایندھن کی درآمدات، کاربن اخراج میں کمی کا ضامن، عالمی سطح پر ماحول دوست اقدامات کا تسلسل ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان صاف، سبز اور پائیدار مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے