اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: ان فٹ صائم ایوب کے متبادل کھلاڑی کون ہو سکتے ہیں؟

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا سامنا کرنے والے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔

لہٰذا قومی سلیکٹرز ان کی جگہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو آزمانے پر غور کررہے ہیں لیکن اس کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شان مسعود کی کارکردگی پر ہے جبکہ امام الحق بھی ایک آپشن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی کے بعد سلیکٹرز ون ڈے فارمیٹ میں صائم ایوب کی جگہ شان مسعود کو موقع دینے پرغور کررہے ہیں کیونکہ وہ 50 اوورز کی کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شان مسعود نے 9 ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 163 رنز 18 کی اوسط سے بنائے ہیں، شان نے آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف 2023  میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

شان مسعود انگلش سیزن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں، ان کےعلاوہ فخر زمان کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ شاداب خان کی شمولیت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ایک ہفتے میں سلیکٹرز پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کریں گے،  ممکنہ طور پرتین ملکی سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی میں شریک ہوگی۔

صائم ایوب اس ماہ کے آخر تک انگلینڈ میں رہیں گے جہاں میڈیکل پینل کی ہدایت پر ان کا ری ہیب بھی جاری ہے، فروری کے شروع میں ان کی وطن واپسی ہوسکتی ہے لیکن انہیں کرکٹ میں واپس لانے کیلئے جلد بازی سے گریز کیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکٹرز کے درمیان ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے