اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ کے دوران کرکٹ کی تاریخ کا 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔

پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی سکور 137 رنز تک لے گئے۔

نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ سکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنز سکور کیے۔

بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے بازوں میں سے کوئی بھی 11 رنز سے زیادہ سکور نہیں کرسکا تھا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا کہ اننگ کا ٹاپ سکور آخری تین بلے بازوں کے ہوں۔

اسکے علاوہ تاریخ میں ایسا تیسری بار ہوا ہے جب اننگ کے دو ٹاپ سکورر آخری دو بلے باز ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں بیٹرز دوسری اننگ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے