22 Jan 2025
(لاہور نیوز) موبائلز سکواڈ نے محمود بوٹی کے مقام پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا جس میں سے تین آٹومیٹک رائفلیں، پسٹل اور میگزینز برآمد ہوئیں، کارروائی کے دوران چار ملزمان گرفتار کئے گئے۔
ملزمان افضال، عامر، اللہ دتہ اور عمران کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔
