اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم منظور کر لی

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی سکیم کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیر اعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے، نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایف بی آر  نے انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران کی آن لائن ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا 21 جنوری کی سہ پہر ٹیسٹ رن کرے گا جس میں انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران پیئر ریٹنگ کریں گے۔

ایف بی آر  کے مطابق سکیم کے تحت ٹیکس افسران اپنے سینئرز، ہم پلہ اور جونیئرز کی رینکنگ کریں گے، افسران کی رینکنگ اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں کی جا سکے گی، رینکنگ کے تحت 20 فیصد افسران کو ایک کیٹیگری میں ڈالنا ضروری ہے جبکہ اے کیٹیگری والے افسران کو 5 بنیادی تنخواہیں انعام میں دی جائیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے