اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بہتر ہونے لگی، ایکسپورٹس میں اضافہ

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(حمزہ گیلانی) پاکستان کی بڑی صنعتوں میں 60 فیصد حصہ رکھنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی مسلسل بہتر ہونے لگی، پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مسلسل 5 ماہ اضافے سے بہتری کی سطح پر آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایک سال میں 6 فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر رہی، ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹس سالانہ 20 فیصد اور ماہانہ 9 فیصد اضافے سے 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی ہیں۔

نیٹ ویئر گارمنٹس کی ایکسپورٹس سالانہ 7 فیصد بڑھ کر 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئیں جبکہ بیڈ ویئر گارمنٹس کی ایکسپورٹس 13 فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تولیہ مصنوعات کی برآمدات ایک فیصد اضافے سے 8 کروڑ 80 لاکھ جبکہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 10 فیصد بڑھ کر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

دوسری جانب اپٹما نے کہا ہے کہ مالی سال 2024 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کم ہو کر 16 ارب 70 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مالی سال 2025 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے