اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی پی ایل کی اجازت، پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ انگلش کرکٹر کا اپنے بورڈ سے سوال

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر جیمز وینس نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے لیے علیحدہ قوانین پر ای سی بی کے دوہرے معیار پر آواز اٹھا دی ۔

ایک بیان میں جیمز ونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل مختصر ٹورنامنٹ ہے، وہاں کھیل کر پلیئرزڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے، جبکہ آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے، وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا تھا ۔

جیمز ونس نے سوال اٹھایا کہ آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ممکن ہے کہ قوانین میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کی وجہ سے ہو۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش پلیئرز پک ہوتے تواور پلیئرز بھی اپنا ڈومیسٹک ریڈ بال کنٹریکٹ چھوڑ دیتے، لیکن پی ایس ایل ٹیموں نے این او سی کے خدشےکی وجہ سے اکثر انگلش پلیئرز کو منتخب نہیں کیا۔

جیمز ونس کا کہنا تھا کہ ای سی بی کی نئی پالیسی انگلش کرکٹرز کے لیے مددگار ثابت نہیں ہو رہی۔

خیال رہے کہ انگلش بیٹر جیمز وینس نے حال ہی میں پی ایس ایل کی خاطر اپنا ریڈ بال کنٹریکٹ منسوخ کیا ہے۔

  جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو خیرباد کہہ دیا ہے اوروہ اس سال صرف ہمپشائرکی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے۔ جیمز ونس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی قیادت سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

انگلش کرکٹرنے اپنی کاؤنٹی کے ساتھ صرف وائٹ بال کرکٹ کا نیا معاہدہ کرلیا ہے۔

انگلش بیٹر جینزونس پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے