تجارت
گزشتہ 2دہائیوں میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں کتنے فیصد کمی واقع ہوئی؟پریشان کن خبر سامنے آگئی
20 Jan 2025
20 Jan 2025
(ویب ڈیسک)گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹ میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ 2 دہائیوں کے درمیان مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ہے اور اس میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ میں کمی کی بنیادی وجہ تجارتی پالیسی ہے،جہاں دیگر ممالک تجارتی رکاوٹوں کو کم کر رہے ہیں اور علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی معیشتوں کو مربوط کر رہے ہیں۔
پاکستان مخالف سمت میں آگے بڑھ رہا ہے،اس وقت پاکستان کے ٹیرف عالمی اوسط سے کم از کم دو گنا اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور سی پیک منصوبوں سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکا،ڈومیسٹک ریفارمز کے بغیر کسی بھی ملک نے برآمدات کو بڑھانے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔
