20 Jan 2025
(لاہور نیوز) ملتان ٹیسٹ میں سپنرز کا پلڑا بھاری رہا، پورا میچ اڑھائی دن اور 177.2 اوورز میں سمٹ گیا، 40 میں سے 34 وکٹیں سپنرز کے نام رہیں۔
جو مل واریکن نے 10، ساجد خان نے 9 شکار کئے، نعمان علی کی 6 اور ابرار احمد نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، ویسٹ انڈیز کی تمام 20 وکٹیں پاکستانی سپنرز نے حاصل کیں، پاکستانی ٹیم میں شامل واحد پیسر خرم شہزاد نے محض ایک اوور کرایا۔
ویسٹ انڈیز کے بیٹرز دونوں اننگز میں کل ملا کر 61.5 اوورز وکٹ پر ٹھہر سکے، ساجد خان مین آف دی میچ قرار پائے، ساجد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ میں باؤنس تھا، جس کا فائدہ ہوا۔
