تجارت
ملکی ترقی میں تاجروں کا بڑا کردار، بجلی سستی کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: رانا تنویر
18 Jan 2025
18 Jan 2025
(لاہورنیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں تاجروں کا بڑا کردار ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیررانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کر دیا تھا،حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا ہے،آپ کو مشکل حالات میں بھی انڈسٹری کو چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود 22 سے کم ہوکر 12 فیصد پر آگئی،حکومت تاجر برادری کو اپنا ساتھی سمجھتی ہے۔
