18 Jan 2025
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خود کو ڈرانے والے باولر کا نام بتا دیا۔
رپورٹ کےمطابق نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین باولر کا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلوی باولر گلین میک گرا میرے کیرئیر کے دوران مشکل ترین باولر تھے جس کا میں نے سامنا کیا، وہ نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر باولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔
