اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک ہے ، پاکستان ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے اور نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب کا باعث بننے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے، پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک قدم ہے، یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومت پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے