اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر دھرے گئے

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے فلائٹ نمبر HY 462 کے ذریعے ازبکستان جانے کی کوشش کی  لیکن امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کو مشکوک پایا گیا۔ ایف آئی اے کے حکام نے ملزمان سے فن لینڈ اور پرتگال کے جعلی ویزے برآمد کیے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے یہ جعلی ویزے فاروق اور اجمل نامی ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے اور ہر ملزم نے ان ویزوں کے لیے 25 لاکھ روپے ادا کیے تھے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نیاز علی، ناظم اللہ، رفیع اللہ خان اور مراد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو آف لوڈ کر کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے جعلی ویزوں کا دھندہ بے نقاب کیا گیا ہے اور اس میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے