اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا نیا آغاز

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا نیا آغاز ہو گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ مل رہا ہے۔

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوئے، جنوبی کوریا کے وزیر تجارت کی جانب سے کوریا کی صنعتی بنیاد پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا، معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیرینہ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے۔

دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے جنوبی کوریا کے وزیر تجارت نے پاکستان میں کاروباری وفد بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اس سے خوراک، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس جیسے متعدد شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 1.3 ارب ڈالر سالانہ تجارت کے امکانات پر روشنی ڈالی، پاکستانی کاروباری اداروں کو جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے