(ویب ڈیسک)معروف اداکار گوہر رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی شادی سے متعلق خبروں پر ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق اداکار گوہر رشید کے مداحوں کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ کچھ دن قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔
تاہم ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں جلد اس خبر کا انکشاف کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس ہیش ٹیگ کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ وہ اس خبر میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ کچھ مداحوں نے پیش گوئی کی کہ گوہر رشید واقعی شادی کر رہے ہیں۔
