اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہو سکا

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہورنیوز) کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں، پٹرولیم ڈویژن کے ٹیرف میں اضافے کی بجائے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں، آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کیلئے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی۔

کیپٹو پاور پلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کی بجائے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کے پاس کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کیا گیا تو عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹیرف میں اضافے پر کیپٹو پاور پلانٹس نوٹیفائیڈ ٹیرف کے مطابق ادائیگیاں کریں گے۔

رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے