اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے کینگروز کے دیس جا بسے

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(ویب ڈیسک) سپن باؤلر عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کے لئے آسٹریلیا چلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر  نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

عثمان قادر  نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔

عثمان قادر  نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عثمان قادر  نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ وہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں، عثمان قادر کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا چلی جائے گی۔

اس حوالے سے عثمان قادر  نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پرامید اور پرعزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے