اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی کابینہ نے 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دیدی

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی۔

ان نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے، ان آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کے اضافی منافع کی مد میں 35 ارب روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

اب تک آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کے تحت صارفین کو ان معاہدوں کے قابل اطلاق رہنے تک حکومت کو 1.4 کھرب روپے کا فائدہ ہو گا جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدے بڑی کامیابی ہے، جن سے نہ صرف قومی خزانے کی بچت ہو گی اور گردشی قرضہ ختم ہو گا بلکہ بجلی کی قیمت بھی کم ہو گی۔

آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب نظر ثانی شدہ معاہدوں پر وزیراعظم  نے وزیر پاور، مشیر پاور، سیکرٹری پاور اور اس حوالے سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کے ممبران کی ستائش کی، اجلاس میں انسداد منشیات ڈویژن کو وزارت داخلہ اور ہوا بازی ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔

انضمام کے بعد انسداد منشیات ڈویژن وزارت داخلہ کے ایک ونگ کے طور پر کام کرے گا، اینٹی نارکوٹکس فورس وزارت داخلہ کا ایک منسلک محکمہ ہو گا، انضمام سے انتظامی معاملات، تنخواہوں، آپریشنل اخراجات میں 183.250 ملین روپے سالانہ بچت ہو گی، ہوا بازی ڈویژن کی ڈیفنس ڈویژن میں انضمام سے 145 ملین روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

وفاقی کابینہ نے پیپرا رولز 2004 میں ایک نئے سیکشن 45 (اے) کے اندراج کی منظوری دے دی، ایک پروکیورنگ ایجنسی خریداری کا تمام عمل یا کچھ حصہ کسی دوسری ایجنسی کے حوالے کر سکے گی، اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر ڈاکٹر محمد بشیر کی بطور ممبر ٹیکنیکل انوائرمنٹ ٹریبونل اور اسلام آباد کنٹریکٹ کی بنیاد پر مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے