اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے چین سے فنانسنگ معاہدہ تاخیر کا شکار

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(مدثر علی رانا) ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے چین سے فنانسنگ معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ایم ایل ون معاہدہ نئے سرے سے دستخط کئے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، اس کے علاوہ تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کیلئے فیزز میں تبدیلی بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون فیز ون کیلئے 2024 کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، پلاننگ کمیشن، اقتصادی امور سال 2024 کے آخری کوارٹر میں معاہدے کیلئے کوشاں تھے، اب ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ وزٹ سے قبل ورچوئل مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم کیساتھ منصوبے کی قابل عمل سٹڈی اور دورے پر حتمی بات چیت ہو گی، ورچوئل میٹنگ کے دوران قابل عمل سٹڈی اور دورے کیلئے تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا، جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہو گا اور اس کے بعد معاہدہ طے پایا جائے گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع  نے مزید بتایا ہے کہ ایم ایل ون کیلئے جو معاہدہ طے پایا جائے گا وہ دو مراحل میں تقسیم ہو چکا ہے، 2024 کے آخری کوارٹر میں معاہدہ ہونے سے فروری 2025 میں افتتاح ہونا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے