14 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستانی ویمنز ٹیم نے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر 19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 105رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28 اور راویل فرحان 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں نائجیریا کی ٹیم 94 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔