11 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس میں ایک ہفتے میں 4 ہزار 340 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3.69 فیصد کمی کے بعد 113247 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 118735 رہی، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 112013 رہی، ایک ہفتے میں 3 ارب 91 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 159 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 402 ارب سے کم ہو کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہو گئی۔