اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس پروازوں کی بحالی

10 Jan 2025
10 Jan 2025

(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں۔

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوا بازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ایئر لائن تھی، پی آئی اے نے بہت سی ایئر لائنز کو بنانے میں کردار ادا کیا، پھر ہم دوسری ایئر لائنز کے محتاج ہو گئے، جو ہماری پرواز لیکر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی فلور پر وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی ، پورے ساڑھے 4 سال ہمارے اوورسیز پاکستانی ڈائریکٹ یہاں نہیں آ سکتے تھے، انہیں دبئی، دوحہ ، ابوظہبی یا کہیں اور سے فلائٹ لیکر پاکستان آنا پڑتا تھا، سفر بھی مہنگا ہو گیا تھا، رقم بھی زیادہ دینی پڑتی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بیان نے اتنی بڑی تباہی کو جنم دیا، بہت بڑا المیہ ہے کہ یہاں اس طرح کے غلط فیصلوں پر احتساب نہیں ہوتا، آج سے پھر پیرس کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز ہو رہا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے۔

وزیر ہوا بازی نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈائریکٹ پرواز کو ممکن بنایا، آج ہم عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں، آئندہ دنوں میں برطانیہ، یو ایس اے کیلئے بھی پروازوں کا اجراء ہو گا، پی آئی اے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیرس کیلئے پہلی ڈائریکٹ فلائٹ کی تمام نشستیں فروخت ہو گئیں، طیارے میں 323 مسافروں کی گنجائش تھی جو پوری ہے، پی آئی اے کی اگلے ہفتے کی پروازوں کی بھی تمام سیٹیں بک ہو گئیں۔

خیال رہے کہ 2020 میں پائلٹس کے لائسنس تنازع پر یورپی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے