10 Jan 2025
(لاہور نیوز) طویل انتظار کے بعد لاہور کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آ گئی۔
163 کے اوسط اے کیو آئی کے ساتھ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آ گیا، قریبی حریف نئی دہلی 247 کے اوسط اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 619 جوہر ٹاؤن میں ریکارڈ کیا گیا، رائیونڈ روڈ پر 516 اور شملہ پہاڑی پر ایئر کوالٹی انڈیکس 278 رہا۔
شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آلودگی کے تناسب میں کمی ریکارڈ کی گئی۔