اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں قومی کھیل کی رونقیں بحال

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہورنیوز) عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں قومی کھیل کی رونقیں بحال ہو گئیں۔

کھلاڑیوں اور عوام کیلئے ایک سنگ میل کی تکمیل ہو گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاک آرمی کی کاوشوں سے کراچی میں موجود ہاکی گراؤنڈ ایک بار پھر نیشنل اور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس کیلئے تیار کیا گیا۔ایک عرصہ سے تکنیکی و معیاری کام کا منتظر ہاکی سٹیڈیم پی ایچ ایف اور پاک فوج کے تعاون سے ہاکی کے شائقین کیلئے ایک خوبصورت منظر پیش کرنے لگا، ہاکی سٹیڈیم میں تعمیری کام مکمل ہوتے ہی 68 ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

قومی چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی کے شہری پُرجوش رہے، قومی چیمپئن شپ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا، سیمی فائنل تک چار ٹیموں نے رسائی حاصل کی، جن میں پاکستان کسٹمز کی ٹیم کا مقابلہ نیشنل بینک کی ٹیم سے اور ماڑی پٹرولیم کا مقابلہ ایئر فورس کی ٹیم سے ہوا۔

فائنل میں پاکستان کسٹمز اور ماڑی پٹرولیم کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی، فائنل میں پاکستان کسٹمز اور ماڑی پٹرولیم کی ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، پاکستان کسٹمز کی ٹیم نے ماڑی پٹرولیم کی ٹیم کو 9 گولز کے مقابلے میں 10 گولز سے شکست دے کر فتح حاصل کی اور چیمپئنز قرار پائے۔

68 ویں نیشنل سینئر ہاکی چیمپئن شپ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔کور کمانڈر نے کھلاڑیوں کے بلند حوصلہ کو سراہا اور کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور قوم کا ہر فرد اور سٹیک ہولڈرز اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے