تفریح
ہنی ٹریپ کیس،خلیل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
09 Jan 2025
09 Jan 2025
(ویب ڈیسک) سیشن عدالت لاہور نے ہنی ٹریپ کیس میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے سماعت کی۔ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔
خلیل الرحمان قمر کے وکیل مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار درخواست میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں اور اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے، عدالت نے درخواست گزار کو درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔