اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لکی مروت: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے17 سویلین ورکر اغوا کر لیے، 8 بازیاب

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہور نیوز) فتنہ الخوارج نے لکی مروت سے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا جن میں سے 8 کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں  نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کی خاطر اغوا کیا، اغوا ہونیوالے سویلین ورکرز نہتے تھے۔

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کے بعد مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی، فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے تاہم دیگر نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے، بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے