اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قذافی و نیشنل سٹیڈیمز چیمپئنز ٹرافی میچز کی میزبانی کیلئے تقریباً تیار

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریوں کا عمل پوری شدت سے جاری ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کے لیے تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔

پی سی بی نے ایک باقاعدہ اپ ڈیٹ میں مداحوں، شائقین اور میڈیا کو یقین دلایا ہے کہ تمام اپ گریڈیشن کے کام شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور مقررہ وقت سے پہلے یا وقت پر مکمل کر لیے جائیں گے۔

سہ فریقی ون ڈے سیریز کی منتقلی
قذافی اور نیشنل بینک سٹیڈیمز میں تیاریوں کی پیشرفت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے آنے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز ان دونوں مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سیریز جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے اصل میں ملتان میں شیڈول تھی، فیصلہ پی سی بی کے ان اپ گریڈ شدہ مقامات کی تیاری پر اعتماد، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے، سیریز کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب قذافی سٹیڈیم کی گنجائش 35000 تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے سٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں، براڈ کاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کو شاندار ویونگ کوالٹی فراہم کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے