(ویب ڈیسک) دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔
پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی سکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
حسیب اللہ نے 21 جنوری 2024 کو کرائسسٹ چرچ میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں اپنا پہلا ٹی 20 بطور اوپننگ بیٹر کھیلا تھا، 24 نومبر 2024 کو بلاوایو میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں حسیب اللہ نے بطور بیٹر پہلا بین الااقوامی ون ڈے کھیلا۔
حسیب اللہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان وائٹ بال سکواڈ کا حصہ تھے البتہ دورہ جنوبی افریقا میں انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم تک محدود رکھا گیا تھا۔