09 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1904 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔