اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی: صدر سائیکلنگ فیڈریشن کا اعلان

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

چیمپئن شپ 6 سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی، سید اظہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

صدر سائیکلنگ فیڈریشن نے کہاکہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے، چیمپئن شپ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2 جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے