اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ندا یاسر کا نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق بڑا انکشاف

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

اداکارہ نیلم منیر اند دنوں اپنی دبئی میں ہونے والی شاندار شادی کی تقریب کے بعد سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی میں صرف قریبی گھر والوں نے شرکت کی تھی، اور انہوں نے شادی کے ایک ماہ بعد اس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

نیلم منیر نے شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ بھی شیئر کی، جس میں وہ روایتی عربی لباس میں ملبوس نظر آئے۔ اس لباس کے باعث ان کی قومیت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اب تک نیلم منیر نے اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن کئی مداحوں کا ماننا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے جبکہ یاسر شامی نے ان کے عربی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم اب ندا یاسر نے بھی نیلم کے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے شو  میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہماری بہت خوبصورت اور مشہور اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔

ندا نے مزید کہا، ’کئی لوگ ان کے شوہر کی قومیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ وہ عربی ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ ہم ان کے لیے خوشگوار زندگی کی دعا کرتے ہیں‘۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے