07 Jan 2025
(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے رینجرز کی مدد مانگ لی۔
رینجرز پہلے مرحلے میں اوکاڑہ اور ایسٹرن سرکل میں معاونت کرے گی، لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا، اوکاڑہ اور ایسٹرن سرکل کے سرحدی دوردراز گاؤں میں چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا، لیسکو سٹاف کے ساتھ رینجرز آپریشن پر ساتھ ہوگی ۔
اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن ہوگا ،ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے، لیسکو کی اعلیٰ انتظامیہ نے اس معاملے کو انتہائی حساس قراردیا ہے، افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں دو روز میں مانگ لی ہیں ۔