(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے ماضی کی تلخ یادوں کو ایک بار پھر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
رپورٹ کےمطابق حال ہی میں حنا دلپذیر ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی کے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کم عمر میں ہوئی لیکن شادی کے بعد بھی مشکلات کم نہ ہوئیں اور صرف 24 سال کی عمر میں ان کی طلاق ہوگئی جب وہ اپنے بیٹے کو جنم دے چکی تھیں جو صرف 3 سال کا تھا۔
حنا دلپزیر نے سنگل مدر ہونے کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے اپنے بیٹے کو سمجھاتی تھیں کہ ان کا کام کیا ہے جب وہ چھوٹا تھا اور انہیں کام کیلئے جانا پڑتا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بہت سمجھدار اور ان کا سب سے بڑا سہارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے مصطفیٰ نے کبھی بھی اپنی ماں کے اسٹارڈم کو اپنے مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا اور انہیں اس پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ حنا دلپذیر پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے اور وہ اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بےحد مقبول ہیں۔