اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کونسی طاقتور سیاسی شخصیت بچپن میں "عینک والا جن "ڈرامہ نشر ہونے سے پہلے دیکھ لیتی تھی ؟جانئے

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(ویب ڈیسک) ماضی کے بچوں کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے متعلق اداکار حسیب پاشا نے دلچسپ انکشاف کردیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک پوڈکاسٹ کا ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہورہا ہے جس میں ’’ہامون جادوگر‘‘ ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘ میں ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسیب پاشا نے ایک پوڈ کاسٹ میں ڈرامے اور بلاول بھٹو کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار کی باتوں سے علم ہوا کہ ’’عینک والا جن‘‘ صرف عوام میں ہی مقبول نہیں تھا بلکہ اس وقت کی وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بچوں بلاول اور بختاور کا بھی پسندیدہ ڈرامہ تھا۔حسیب پاشا نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران حیران کُن راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’عینک والا جن‘‘ کی قسط ٹی وی پر آن ایئر ہونے سے دو دن پہلے ہی بلاول بھٹو دیکھ لیتے تھے۔

ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ آن ایئر ہونے سے 2 دن پہلے بلاول ہاؤس جاتا تھا، جہاں اسے پہلے بلاول اور بختاور دیکھتے تھے تاکہ وہ اگلے دن بچوں کو اسکول میں بتاسکیں کہ ڈرامے کی اگلی قسط میں کیا ہوگا اور اس کے ایک دن بعد یہ ڈرامہ پبلک کے لیے آن ایئر ہوتا تھا۔اس پوڈکاسٹ میں حسیب پاشا کی باتوں کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے