06 Jan 2025
(حمزہ گیلانی) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔