05 Jan 2025
(زین علی) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جانے لگیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کا کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ٹماٹر کے سرکاری نرخوں میں پانچ روپے کمی کے بعد قیمت 180 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر220 روپے، آلو 70 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے۔
لہسن585 روپے کے بجائے 800، ادرک 295 روپے کے برعکس 400 روپے، بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پالک اور ساگ 50 روپے اور دیگر موسمی سبزیاں شلجم 50، مولی40 اور گاجر 60 روپے کلو بیچی جارہی ہیں۔
دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595 روپے فی کلو برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈے 329 روپے فی درجن ہیں۔