05 Jan 2025
(لاہور نیوز) اردو کے معروف شاعر رسا چغتائی کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
لاتعداد خوبصورت اشعار کے خالق رسا چغتائی کا اصل نام مرزامحتشم علی بیگ تھا، رسا چغتائی 1928 میں سرائے مادھوپور راجستھان میں پیدا ہوئے، 1950ء میں ہجرت کر کے پاکستان چلے آئے، مختلف اداروں میں ملازم رہے، روزنامہ ’حریت‘ کراچی سے بھی وابستگی رہی۔
حکومت پاکستان نے ان کے ادبی خدمات کے اعتراف میں 2001ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، ان کے مجموعہ ہائے کلام ’ریختہ‘، ’زنجیر ہمسائیگی‘، ’تصنیف‘، ’چشمہ ٹھنڈے پانے کا‘، ’تیرے آنے کا انتظار رہا‘ آج بھی ادبی حلقوں میں مقبول ہیں۔
مشہور تصانیف کے خالق مرزا محتشم علی بیگ المعروف رسا چغتائی کراچی میں 5 جنوری 2018 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔