اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار شان اور سید نور ہیں: سعود

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سعود کا کہنا ہے کہ فلم ڈائریکٹر سید نور اور اداکار شان پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کے بڑے ذمہ دار ہیں۔

اداکار سعود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا ہے۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ لالی ووڈ کی تباہی میں شان اور سید نور کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی صرف اپنا بزنس دیکھا اور فلم انڈسٹری پر توجہ نہیں دی۔

سعود کا کہنا تھا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا پاکستان میں فلمیں کم از کم بن رہی تھیں، میری فلمیں ہٹ بھی ہورہی تھیں۔ انہوں نے اپنی اس بات کی وضاحت بھی کی کہ لالی ووڈ کی تباہی کا ذمے دار صرف شان نہیں بلکہ ہم سب ہی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ شان کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ دوسروں پر بلاوجہ تنقید اور برائی کرتا ہے لیکن اپنی خامیوں کو درست نہیں کرتا۔

سعود نے یہ بھی کہا کہ میں نے تشدد پر بننے والی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اس لیے مجھے فلموں میں کام دینا بند کردیا گیا اور پھر میں کراچی چلا آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے