اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عماد عرفانی کے علامہ اقبال سے قریبی رشتے کا انکشاف، اداکار کا انٹرویو وائرل

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے ماڈل اور اداکار عماد عرفانی نے قومی شاعر علامہ اقبال سے اپنے تعلق سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں عماد عرفانی پی ٹی وی کے ایک پروگرام می شریک ہوئے جہاں ان کا علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق کا انکشاف ہوا جس کے بارے میں پہلی مرتبہ اداکار نے بھی اعلان کیا۔

عماد عرفانی نے اس سے قبل کبھی اپنے اس خاندانی تعلق کے بارے میں نہیں بتایا تھا نہ ہی وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انٹرویوز میں کوئی بات کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران میزبان میاں صلاح الدین یوسف نے انکشاف کیا کہ عماد عرفانی کی پڑدادی علامہ اقبال کی بہن تھیں جبکہ میاں صلاح الدین یوسف خود بھی شاعر مشرق کے خاندان سے ہیں اور علامہ اقبال کے پوتے ہیں۔

عماد عرفانی نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی بار پی ٹی وی کے کسی پروگرام میں شرکت ہے اداکار نے سرکاری ٹی وی کے پروگراموں کے بارے میں سن رکھا تھا، لیکن اب خود تجربہ کرنے کا موقع ملا جو شاندار رہا۔

پروگرام میں ساحر علی بگا اور اداکارہ مہوش حیات بھی شریک تھے جنہوں نے اپنی گلوکاری سے محفل کو رونق بخشی، جبکہ اس پروگرام کی میزبانی سونیا حسین نے کی۔

سوشل میڈیا پر عماد عرفانی کی مذکورہ پروگرام کی کلپ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے صارفین اور اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کے شاعر مشرق سے تعلق کے بارے میں جان کر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے