اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بیرونی قرض کی ادائیگی، سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوگئے

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہورنیوز) بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی آگئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 85 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر پر آگئے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 51 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ ملکی مجموعی ذخائر 16 ارب 37 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے