اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پاکستان کرنسی کی قدر میں معمولی استحکام آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی ، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 800 پوائنٹس پر بھی گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا ۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر کا لین دین کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے