03 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے بھی پی ایس ایل 10 کے لیے رجسٹریشن کروا لی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلکس کیری، ڈیوڈ وارنر اور کرس لین پہلے ہی پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا اورپی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن اپریل میں ہو گا۔